Home سیاست غیر شرعی نکاح کیس ، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

غیر شرعی نکاح کیس ، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں محمد حنیف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہو گا یا نہیں؟ عدالت کی جانب سے فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دائر درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالہ میں رہ رہے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالہ میں گزارا۔

درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دورانِ دلائل مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...