Home سیاست نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کابینہ کا اعلان کردیا

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کابینہ کا اعلان کردیا

Share
Share

گلگت:گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا14رکنی کابینہ 4 سینئر وزیر،8 وزراء پر مشتمل ہے

گلگت حلف برداری کی تقریب گورنر پاہاؤس میں منعقد ہوئی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔گلگت بلتستان کی نئی کابینہ میں شامل وزرا آج گورنر ہاوس میں عہدوں کا حلف اٹھایا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینئر وزیر،8 وزراء پر مشتمل ہے ۔تمام 12 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردیے گئے ہیں۔

سینئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات،سسینئروزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت ،سینئر وزیر انجینئر محمد اسماعیل کو خزانہ،سینیئر وزیر عبدالحمید کو بلدیات کے قلمدان دئیے گئے ہیں ۔

فتح اللہ خان ترقیات و منصوبہ بندی،سہیل عباس قانون و صحت اور شمس الحق کو داخلہ کی وزارت دی گئی۔غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئروترقی نسواں کا قلمدان سونپا گیا

مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان سونپ گیا جبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات،جنگلی حیات وماحولیات کے قلمدان کیساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کئے گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں ثریازمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...