Home سیاست قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسمبلی تحلیل ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر بیان میں وزیراطلاعات نے کہا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل میڈیا پر یہ رپورٹس گردش کررہی ہیں کہ پیپلز پارٹی نے حکومت توڑنے کےلئے 8 اگست کی تاریخ تجویز کی ہے اور اس پر اتفاق رائے ہوگیاہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے اگر اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط نہ بھی کئے تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں تحلیل ہو جائے گی، اتحادی حکومت 90 دن میں انتخابات کے لئے مدت مکمل ہونے سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...