Home نیوز پاکستان پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ، 8 افراد زخمی

پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ، 8 افراد زخمی

Share
Share

پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں حساس ادارے کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ابتک 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق گاڑی میں موجود سی این جی ٹینکی میں 20 سے 25 کلو دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا، دھماکے میں ہائی ایکسپلسیو بارود استعمال کیا گیا، خودکش جیکٹ کے استعمال کے شواہد کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خودکش دھماکے میں کالے یا گہرے نیلے رنگ کی چھوٹی گاڑی استعمال ہوئی ہے.

سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی کہ پیچھے سے تیز رفتار دوسری گاڑی آکر ٹکرائی، دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی داہنی سمت کو نشانہ بنایا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار سزا سے نہیں بچ سکتے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...