Home سیاست وزیر اعظم کی طارق فضل چودھری کے گھر آمد، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی

وزیر اعظم کی طارق فضل چودھری کے گھر آمد، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی

Share
Share

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور اسلام آباد میں ادا کر دی گئی ۔جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف طارق فضل چودھری کے گھر گئے اور ان سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پہنچے۔

وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور مشیر وزیر اعظم احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا، شہباز شریف نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

قبل از یں لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی نماز جنازہ چٹھہ بختاور اسلام آباد میں ادا کر دی گئی ۔جس میں سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے شرکت کی ۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...