Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ ‘‘ کے سربراہ مستعفی

ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ ‘‘ کے سربراہ مستعفی

Share
Share

نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ ‘‘ کے شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ الیکس گلیسن مستعفی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق الیکس گلیسن کی رخصتی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے لیے طویل غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہوئی ہے۔

گلیسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ Soapbox پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کے لئے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ چھوڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے Soapbox کی ٹیکنالوجی کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے جنوری 2022 میں گلیسن کی خدمات حاصل کی تھیں۔
پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ ‘‘ کے
Similarweb کےاعداد و شمار کے مطابق سوشل میڈیا 607,000 ماہانہ صارفین ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 17 جولائی تک ٹروتھ سوشل پر 5.71 ملین فالوورز تھے جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے انہیں معطل کرنے کے وقت ٹوئٹر پر ان کے 88 ملین سے زیادہ فالوورز تھے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...