Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3مقدمات میں ضمانت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3مقدمات میں ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 3 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس سے مکالمہ کیا کہ اگر بے گناہ ہے تو بے گناہ کر دیں، اگر کوئی ثبوت ہے تو بتائیں۔

فاضل جج نے کہا کہ اگر تفتیش ٹھیک نہیں ہوئی تو آئی جی کو بھی میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لوں گا، آپ کو ذہن نشین رہے، تفتیش واضح ہونی چاہیے، یہ کوئی مذاق ہے؟، میں تو کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کو ملوث کیا ہوا ہے، اگر ہمارے خلاف کچھ نہیں ہے تو بتا دیں، ہم اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لیں گے، پولیس ہی کمپلیننٹ، پولیس ہی تفتیش کر رہی ہے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔بعد ازاں عدالت نے دہشت گردی کے 3 مقدمات میں سابق وزیراعظم کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی اور پولیس کی استدعا پر دہشت گردی کے تینوں مقدمات میں سماعت ملتوی کردی

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...