Home نیوز پاکستان مریم اورنگزیب سے آسٹریلوی سفیر کی ملاقات،معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پرگفتگو

مریم اورنگزیب سے آسٹریلوی سفیر کی ملاقات،معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پرگفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے آسٹریلیا کے پاکستان میں سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آسٹریلیا کے سفیر نے موجودہ حکومت کے ملکی معیشت کے استحکام اور آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا کے سفیر کو نیشنل امیچور فلم فیسٹیول کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت نے 2 ارب روپے کی لاگت سے فلم فنانس فنڈ قائم کیا۔

آسٹریلوی سفیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی کمپنی ریکوڈک منصوبہ پر بلوچستان میں کام کر رہی ہے، ریکوڈک منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی ترقی کا دروازہ کھولے گا۔

آسٹریلیا کے سفیر نے وفاقی وزیرکی فلم اینڈ کلچر اور آزادی اظہار رائے کے فروغ کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...