Home Uncategorized نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

Share
Share

مکہ مکرمہ: یکم محرم الحرام سے شروع ہونے والے نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔غلاف کعبہ پرسونے اور چاندی سے قرآنی آیات دل کش انداز میں تحریر کی گئی ہیں

عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشاء کے بعد شروع کیا گیا جو 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ غلاف کعبہ ریشم، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ نیا غلاف کعبہ 2 کروڑ سعودی ریال سے زائد لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کے وقت چاروں اطراف حفاظتی رکاوٹیں لگائی گئیں تھیں۔ پہلے پرانے غلاف کعبہ کو چاروں طرف سے انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ اتارا گیا جبکہ غلاف کو اوپر تک پہنچانے کیلئے الیکٹرونک لفٹرز استعمال کیے گئے۔ اس موقع پر موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور نظارہ دیکھا۔

غلاف کعبہ پرسونے اور چاندی سے قرآنی آیات دل کش انداز میں تحریر کی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ عمومی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔

غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا تاہم گزشتہ برس سے اس معمول میں تبدیلی لاتے ہوئے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا تھا اور اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...