Home Uncategorized کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کی مقبول جوڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کی مقبول جوڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور ہیروئن کے شوہرنے مسیج کرکے ملنے کی درخواست کی۔ہیروئن کا شوہر لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا جبکہ وہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا نام لیے بغیر بالی ووڈ کی مقبول جوڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

کنگنا رناوت کا بیان میں کہنا تھا کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی اس لیے کی کیونکہ ’مافیا ڈیڈی‘ نے شادی کرنے کی صورت میں رنبیر کو 3 فلموں میں کام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہیروئن کا شوہر لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا جبکہ وہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔

کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ہیروئن کا شوہر ٹیکسٹ مسیج میں گڑگڑا کر کے مجھ سے ملنے کی درخواست کرتا رہا۔ بالی ووڈ کے ’فرضی ‘ میاں بیوی دنیا کو دکھانے کو خوش ہیں تاہم گھر کے اندر الگ الگ فلور پر رہائش پذیر ہیں۔ اس فرضی جوڑی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکار رنبیر کپور گزشتہ دنوں اپنی والدہ ، بہن اور ان کے شوہر اور بچوں کے ساتھ لندن میں تھے جبکہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کے ساتھ آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے ممبئی میں موجود تھیں۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت اس سے قبل بھی عالیہ اور رنبیر پر اقربا پروری کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...