Home سیاست خاتون جج دھمکی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے معافی مانگ لی

خاتون جج دھمکی کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے معافی مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد:خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں کھڑے ہو کر معافی مانگ لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی جج ملک امان نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خاتون جج پر کیس کرنا ہے، ماتحت عدالتوں کے اوپر اعلیٰ عدلیہ موجود ہیں، کوئی بھی کیس کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزم لگایا گیا کہ شہباز گِل کی گرفتاری پر ایف 9 پارک کے جلسے میں کارِ سرکار میں مداخلت کی گئی، الزام لگایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جملوں سے ملک میں انتشار پیدا ہوا، شہباز گِل کو مارا گیا، ان پر پریشر ڈالا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دو، کرکٹ کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کے بھی خوب عادی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عموماً کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال پر مقدمات درج ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے تو ایسے مقدمات بنا دیے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ، ممنوعہ فنڈنگ، غداری اور دہشت گردی جیسے کیسز بنائے گئے۔

دورانٍ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کمرۂ عدالت میں موجود افراد کو شور کرنے سے روک دیا۔

وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں خاتون جج دھمکی کیس سے متعلق مختلف عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں نے 27 سال قبل انصاف کی بالا دستی کے لیے سیاسی جماعت بنائی، میں نے آج تک ایک گملا بھی نہیں توڑا، میں خاتون جج کی عدالت گیا اور کہا کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں، میں نے اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے جوشِ خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا، میں نے جو کہا اس پر جج صاحبہ سے معافی بھی مانگنے گیا تھا، اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...