Home Uncategorized میٹا نے فیس بک پر ویڈیو کا نیا فیچر متعارف کرادیا

میٹا نے فیس بک پر ویڈیو کا نیا فیچر متعارف کرادیا

Share
Share

مینلوپارک: میٹا نے اپنے مشہور پلیٹ فارم، فیس بک پر ویڈیو کے نئے فیچر پیش کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسے واچ کی بجائے ویڈیو کا نام دیا جارہا ہے۔اس سے آپ ذاتی، یا تجویز کردہ چھوٹی بڑی ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

اب ویڈیو ٹیب کے تحت اوریجنل واچ فیڈ کو بہتر بنایا جارہا ہے جن میں ریلز، طویل ویڈیو اور خود لائیو ویڈیو کو ایک ہی نام سے شامل کیا گیا ہے۔

اس پر کلک کرکے آپ اوپرسے نیچے کی جانب ذاتی، یا تجویز کردہ چھوٹی بڑی ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ لیکن چھوٹی ویڈیو یا ریلز کو دائیں سے بائیں بھی دیکھا جاسکے گا۔

اگرچہ میٹا کے پیشِ نظر، واچ ٹیب کو صارفین کی اصل ویڈیو کے لیے مختص کیا گیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ پھر میٹا نے اپنے الگورتھم کو استعمال کرکے زیادہ مشہور ویڈیوز دکھانی شروع کردیں۔

اگرچہ ریلز کو ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا تھا لیکن یہ تجربہ کامیاب رہا اور ریلز اب بھی فیس بک پر دیکھی جارہی ہے۔

یہی نہیں لوگ فیس بک کے علاوہ اب انسٹاگرام پر بھی اپنے اپنے مزاج کے لحاظ سے ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور انہیں پسند کررہے ہیں۔

تاہم فیس بک ویڈیو اپ ڈیٹ میں اب ٹرینڈنگ موضوعات دیکھ سکتے ہیں، اس میں انسانی کاوش اور مشین لرننگ دونوں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب فیس بک ویڈیو اور ریلز دیکھ رہی ہے۔

اس میں اہم بات یہ ہے کہ اب آپ ریلز کو ایچ ڈی آر میں اپ لوڈ کرسکیں گے اور دیکھ بھی سکیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...