پشاور ؛برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی رہنما پرویز خٹک سے نوشہرہ میں ملاقات کی۔ جس میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے متعلق گفتگو کی گئی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں منشور بناتی ہیں، عمل نہیں کرتیں۔ بطور وزیراعلیٰ میں نے اور محمود خان نے کے پی میں عملی کام کیا۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔