Home سیاست زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اسحاق ڈار

زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، کوشش کر رہے ہیں ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں وعدہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوگا اس کو ایوان کے سامنے رکھوں گا، اہم ڈویلپمنٹ کو ایوان کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ 3 دستاویز قومی اسمبلی لائبریری میں رکھی جا رہی ہے، ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ میں مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے شرائط پر عمل نہ کرنے سے بہت مشکلات درپیش آئیں، افراطِ زر کی شرح 7 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز پیش کر دیں اور کہا کہ معاہدے کے 11 یا 12 ریویو ہوتے ہیں، لیٹر آف انٹینٹ 30 جون کو سائن ہوا، پوری کوشش کی کہ آئی ایم ایف معاہدے پر 9 واں ریویو ہو جائے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، تمام دستاویزات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، جب ہماری حکومت آئی تو 14 ارب ڈالر کے ذخائر تھے، ہماری کوشش ہوگی ملکی ذخائر کو بہتر انداز میں چھوڑ کر جائیں، کوشش ہے جب نئی حکومت آئے تو یہ پروگرام ختم ہوچکا ہو۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تعمیرات اور زراعت پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی ہے، جو پالیسیاں شروع کیں ان سے آنے والے وقت میں مہنگائی کا طوفان تھمنا چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...