Home Uncategorized توشہ خانہ کے تحائف نہ صرف لئے گئے بلکہ بیچے بھی گئے، چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا،عطاء تارڑ

توشہ خانہ کے تحائف نہ صرف لئے گئے بلکہ بیچے بھی گئے، چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا،عطاء تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کاکہنا ہے کہ توشہ خانہ ایک اہم کیس ہے جس میں دن بدن سنگینی کا اندازہ ہو رہا ہے، توشہ خانہ کی چوری سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے، چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کبھی ایک، کبھی دوسرا بہانہ کرتے ہیں، کبھی جج پر عدم اعتماد، کبھی میری حاضری پر اختلاف، چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کا فیصلہ ہو، توشہ خانہ کے تحائف نہ صرف لئے گئے بلکہ بیچے بھی گئے، چوری کی ہے تو حساب تو دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچے اور رقم بھی جمع نہیں کروائی، توشہ خانہ کیس دن دیہاڑے چیئرمین پی ٹی آئی کا ڈاکہ ہے، کیس گزشتہ گیارہ ماہ سے چل رہا، چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پیش ہوئے، توشہ خانہ کے تحائف قوم کا پیسہ تھا، اربوں روپے کے تحائف تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے تحفہ لینا ڈیکلیئر بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کہا امریکا نے ہماری حکومت گرائی، بعد میں مدد مانگتے رہے، سائفر کیس میں اعظم خان کا بیان بہت اہم ہے، اعظم خان نے اعترافی بیان میں کہا کہ سائفر میں مرضی کے منٹس لکھوائے گئے، سائفر کا جھوٹا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...