Home Uncategorized برطانیہ میں ریلوے ہڑتال ، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا،ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے

برطانیہ میں ریلوے ہڑتال ، 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا،ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے

Share
Share

لندن: برطانیہ میں ریلوے کی تین روزہ ہڑتال جاری ہے ،اس دوران 20 ہزار کارکنوں نے کام چھوڑ دیا۔جبکہ برطانیہ میں ہزاروں سینئر ڈاکٹرز بھی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سڑکوں پر ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کمپنیاں نظرثانی شدہ تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگئیں، ریلوے یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں تعطیلات کے عروج پر ہڑتال سے ہزاروں مسافر متاثر ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہٹرتال سے ویلز اور سکاٹ لینڈ سمیت پورے ملک میں ریلوے کی سروسز متاثر ہونگی، مرکزی انٹرسٹی روٹ، لندن اور گلاسگو کو جوڑنے والی مغربی ساحل کی مین لائن بھی بندہے ۔

دوسری جانب برطانیہ میں ہزاروں سینئر ڈاکٹرز بھی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سڑکوں پر ہیں، 2012 کے بعدپہلی بار سینئر ڈاکٹرز نے ہڑتال میں حصہ لیا، منگل کو جونیئر ڈاکٹروں نے پانچ روزہ ہڑتال ختم کی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہڑتال سے ہزاروں کی تعداد میں طے شدہ اپوائنٹمنٹس اور آپریشنز منسوخ کردیے گئے ، ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ کم تنخواہوں میں مہنگائی کا مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز انگلینڈ میں ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹروں کی 48 گھنٹے کی ہڑتال جاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...