Home سیاست الیکشن کمیشن نےنگران صوبائی وزیر کے پی کے شاہد خٹک کے جلسے سے خطاب کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نےنگران صوبائی وزیر کے پی کے شاہد خٹک کے جلسے سے خطاب کا نوٹس لے لیا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کے جلسے سے خطاب کرنے کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی، رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں قانون کے مطابق صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پابند ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کمیشن کسی بھی نگران حکومت یا نگران وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...