Home سیاست نواز شریف سے جدہ میں پاکستانی تاجروں کی ملاقات،نیک خواہشات کا اظہار

نواز شریف سے جدہ میں پاکستانی تاجروں کی ملاقات،نیک خواہشات کا اظہار

Share
Share

جدہ : سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف سے پاکستانی تاجروں کے وفد نے جدہ میں ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد نے مسلم لیگ ( ن ) سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں ملاقات کی جبکہ وفد میں ملک محمد عاشق، حیات خان، رانا محمد اشرف ، صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ سعودی عرب حافظ امان اللہ، فدا محمد اور محمد شہباز مغل شامل تھے۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہوگا، آپکی قائدانہ اور مدبرانہ ویژن نے ملکی معاشی صورتحال کو دلدل سے نکالا ہے، آپ ہمارا سرمایہ ہیں۔

نواز شریف نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا اور وفد کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں اوررسیز پاکستانی اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کا سنبھالا دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...