اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔