Home نیوز پاکستان بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا اور ارکان نے کی، جس میں وفاقی حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک کے اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، جس پر وفاقی حکومت بجلی کی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...