Home کھیل دوسرا ٹیسٹ میچ ،سری لنکن ٹیم مشکلات کاشکار،36 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ میچ ،سری لنکن ٹیم مشکلات کاشکار،36 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

Share
Share

کولمبو: سری لنکا کے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔

کولمبو: آئی سی سی ٹیسٹ چیمیئن شپ کے تحت کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف 36 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی۔

سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن آوٴٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔ انکے بعد آنے والے کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ ا?وٴٹ ہوئے۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔

سری لنکاکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مادو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی ا?غا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ شامل ہیں ۔

سری لنکاکے اسکواڈ میں نشان مدوشکا، کپتان دیموتھ کرونارتنے، کسال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیشن چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، سدیرا سماراوکراما، رمیشن مینڈس، پراباتھ جے سوریا، دلشان مادو شناکا، اسیتھا فرنینڈوشامل ہیں ۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...