Home سیاست وزیرداخلہ راناثناء اللہ چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کے کیس سے بری

وزیرداخلہ راناثناء اللہ چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کے کیس سے بری

Share
Share

گوجرانوالہ: وزیرداخلہ راناثناء اللہ چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ سے بری ہوگئے۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں چیف سیکرٹری اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مدعی کے منحرف ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ان کے ضمانتی رانا سعد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022 کو ق لیگ کے مقامی رہنما شاہ کار اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...