Home سیاست پرویز الہی کوپیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

پرویز الہی کوپیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور :سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو پیش نہ کرنے پراسپیشل سینٹرل عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا ۔

عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے پرویز الہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش کہ کرنے پر تخواہ بند کرنے کا حکم دیا ۔

عدالت نے پرویز الہی کو اجازت کے بغیر روالپنڈی جیل منتقل کرنے پر تین افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا عدالت نے ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

عدالت نے تین افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا بعدازاں عدالت نے کاروائی پانچ اگست تک ملتوی کردی ۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...