Home سیاست جناح ہاوٴس حملہ کیس میں صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض بھی گرفتار

جناح ہاوٴس حملہ کیس میں صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض بھی گرفتار

Share
Share

لاہور: پولیس نے جناح ہاوٴس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔

پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھاکہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں جیل میں قید ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...