Home Uncategorized بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے انشورنس پالیسی ضروری ہے،سعودی وزارت حج وعمرہ

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے انشورنس پالیسی ضروری ہے،سعودی وزارت حج وعمرہ

Share
Share

ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔پالیسی کے ذریعے سے ایک لاکھ ریال تک کا نقصان پورا کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزے میں انشورنس کی فیس شامل ہے ،عمرہ انشورنس پالیسی میں ہنگامی صحت مسائل،کوویڈ19،عام حادثات، موت، اور فضائی سفر میں تا خیریا منسوخی سے پیدا ہونے والے مسائل کور کیے گئے ہیں۔پالیسی کے ذریعے سے ایک لاکھ ریال تک کا نقصان پورا کیا جائے گا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ انشورنس پالیسی کے 13 فوائد ہیں ان میں ہسپتال میں علاج، ہنگامی زچگی، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور اندرون و بیرون ملک فضائی ایمبولینس کی سہولت حاصل ہو گی۔

اس حوالے سے عمرہ انشورنس پالیسی میں مکمل طورپرمعذوری،عارضی معذوری،موت کا باعث بننے والے عارضی حالات، قدرتی آفات سے موت، متوفی کی میت لے جانے ،عدالتی فیصلے سے مقررکی جانے والی دیت شامل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...