Home Uncategorized قرآن کی بے حرمتی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان

قرآن کی بے حرمتی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان

Share
Share

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔

انہوں نے یہ نفرت ختم کرنے، اعتدال پسندی اور رواداری کی قدروں کو پھیلانے کی بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اراکین نے دارالحکومت ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس انٹرنیشنل ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...