Home Uncategorized ٹک ٹاک نے امریکا میں ای کامرس پلیٹ فارم پر غور شروع کردیا

ٹک ٹاک نے امریکا میں ای کامرس پلیٹ فارم پر غور شروع کردیا

Share
Share

نیویارک :چینی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک چین کی بنی اشیاء فروخت کرنے کے لیے امریکا میں ای کامرس پلیٹ فارم شروع کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹک اگست کے اوائل میں امریکا میں چین کی بنی ہوئی اشیاء فروخت کرنے کے لیے ایک ای کامرس پلیٹ فارم لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختصر ویڈیو ایپ چینی شاپنگ پلیٹ فارمز شین اور ٹیمو کی امریکی کامیابی کو نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور چین میں مینوفیکچررز اور تاجروں کی جانب سے اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے لیے ذمہ دار ہوگی۔

یہ اطلاعی اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹک ٹاک کو ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق خدشات پر امریکی حکام کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

قانون سازوں کی جانب سے ایک بل پیش کرنے کے بعد کمپنی امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے لڑ رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...