Home کھیل بغیر حجاب شطرنج مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کھلاڑی کو ہسپانوی شہریت مل گئی

بغیر حجاب شطرنج مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کھلاڑی کو ہسپانوی شہریت مل گئی

Share
Share

میڈرڈ:اسپین کی حکومت نے بغیر حجاب مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی شطرنج کی کھلاڑی کو شہریت دے دی ہے

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احتجاجاً بغیر حجاب شطرنج مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کھلاڑی کو ہسپانوی شہریت مل گئی۔ اسپین کی حکومت نے ایرانی شطرنج کی کھلاڑی کو شہریت دے دی ہے، جس کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی شطرنج کی کھلاڑی سارہ صادت خادمالشریح جسے سارہ خادم کے نام سے پہچانا جاتا ہے، نے گزشتہ برس دسمبر کے ا?خر میں قازقستان میں منعقدہ FIDE ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز شطرنج چیمپیئن شپ میں بغیر حجاب حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نامناسب طریقے سے حجاب لینے پر 22 سالہ مہسا امینی کو تہران پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔بعدازاں پولیس کی تحویل میں 16 ستمبر 2022ء کو اس کا قتل ہو گیا جس کے بعد ایران بھر میں احتجاج کی فضا قائم ہو گئی تھی۔

26 سالہ سارہ خادم نے بھی احتجاجاً شطرنج چیمپیئن شپ میں بغیر حجاب حصہ لیا، جس کے بعد ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو گئے تھے۔بعد ازاں سارہ خادم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسپین میں پناہ اختیار کی تھی، اب انہیں ہسپانوی شہریت مل گئی ہے۔

اسپین کے سرکاری گزٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے بروز منگل سارہ خادم کو ان کے کیس کی خصوصی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شہریت دینے کی منظوری دے دی۔

Share
Related Articles

دوسراٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراوٴنڈ پر شکست دے دی

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز...

آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا،صائم ایوب نظر انداز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر...

دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،ویسٹ انڈیزکو جیت کے لئے 6وکٹیں، پاکستان کو 178 رنز درکار

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز...

دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو پاکستان کیخلاف 242 رنز کی برتری حاصل

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی دوسری...