Home sticky post نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

Share
Share

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
فوٹو:فائل
کولکتہ :نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

کولکتہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو9وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے۔ڈیوالڈ بریوس نے 34 اور ٹرسٹن سٹبز نے 29 رنز بنائے۔ مارکو جینسن نے 30گیندوں پر 55 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، کول میک کونچی اور رچن روندرا نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اوپنرز کی دھواں دہار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 170رنز کا ہدف12.5اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ٹم سیفرٹ اور ’’فن ایلن‘‘ نے ٹیم کو 117رنز کا آغاز فراہم کیا۔ٹم سیفرٹ نے 2چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 58رنز بنائے۔فن ایلن نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 33گیندوں پر سنچری سکور کی۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔فن ایلن نے 8چھکے اور10چوکے لگائے۔

نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔اس سے قبل اس نے 2021کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور رنر اپ رہا۔ دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...