Home سیاست نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، رانا ثناء اللہ

نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، رانا ثناء اللہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ نواز شریف کی سزا عدالتی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلوں کے ختم ہونے کا ایک طریقہ کار ہے وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، انہیں سازش کے تحت عملی سیاست سے علیحدہ کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بہت جلد پاکستان آئیں گے، انہیں سازش کے تحت عملی سیاست سے علیحدہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی سزا عدالتی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلوں کے ختم ہونے کا ایک طریقہ کار ہے، اس طریقے کو اپنایا گیا اور مریم نواز بری ہوئیں، قائد مسلم لیگ ن حفاظتی ضمانت لیں گے، اپیلوں پر سماعت کے بعد وہ بری ہو جائیں گے، ان پر جو پابندیاں لگائی گئیں ہیں وہ ختم ہوں گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام دیا گیا اور مسترد ہوگیا، اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش ہی نہیں کیا۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ضرور سر اٹھا رہی ہے تاہم قانون نافذ کرنیوالے ادارے نیک نیتی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...