Home Uncategorized پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی سینٹراورکانگریس اراکین سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات،دفاعی و سکیورٹی تعاون پر گفتگو

پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی سینٹراورکانگریس اراکین سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات،دفاعی و سکیورٹی تعاون پر گفتگو

Share
Share

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان سفیر مسعود خان نے امریکی سینٹراورکانگریس اراکین سے ملاقات کر کے پاک امریکہ تعلقات،دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے سینیٹر ٹوڈ ینگ، چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی کانگریس مین مائیک راجرز اور کانگریس پروگریسو کاکس کی نائب صدر کانگریس وومن الہان عمر سے ملاقات کی اور پاک امریکہ تعلقات، دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری، دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور علاقائی پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد سفیر پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انڈیانا کے ایک عظیم رہنما سینیٹر ٹوڈ ینگ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مسعود خان نے چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی کانگریس مین مائیک راجرز سے علاقائی صورتحال، دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاکستانی سفیر نے رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ الہان عمر سے پاک امریکہ تعلقات، خطے میں ہونے والی پیشرفت اور موسمیاتی موافقت اور تخفیف پر بات کی۔ انہوں نے انسانی سلامتی کو فروغ دینے پر کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے کام کو سراہا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...