Home Uncategorized کویت میں امام بارگاہ دھماکہ کے 5 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

کویت میں امام بارگاہ دھماکہ کے 5 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

Share
Share

کویت سٹی: 2015ء میں امام بارگاہ میں خود کش بم دھماکے میں ملوث ہونے والے مجرم سمیت پانچ افراد کو کویت میں پھانسی دیدی گئی۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اس نے پانچ افراد کے خلاف کویت کی سینٹرل جیل میں سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی، جن میں سے بیشتر پر قتل کا الزام ہے۔

پھانسی پانے والوں میں عبدالرحمن صباح سعود بھی شامل ہے ، جو 2015 میں جمعے کی نماز کے دوران دارالحکومت کی شیعہ مسجد پر ہونے والے بم دھماکے کا مرکزی مجرم ہے، یہ کویت کی تاریخ کا سب سے خونریز حملہ تھا۔

قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے دیگر افراد میں ایک کویتی، ایک مصری اور کویت کی بے وطن بیدون اقلیت کا رکن شامل تھا جبکہ ایک سری لنکن کو منشیات کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...