Home سیاست وزیراعظم ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید الہنان کے بھائی، شیخ سعید بن زید الہنان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پوری قوم کی طرف سے برادر ملک متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...