Home نیوز پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارٹی (پی ٹی آئی پارلیمنٹر ینز) میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پارٹی رکنیت ختم ہونے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سابق مشیر ضیاء اللہ بنگش، احمد حسین شاہ، اقبال وزیر، اشتیاق آرمڑ سمیت دیگر ارکان شامل ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے کل 22 افراد کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے ارکان کو نوٹس جاری کر دیئے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

مسلح افواج کے سربراہان کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی...

صدر مملکت ،وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی...

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی...