Home نیوز پاکستان نادیہ حسین کوسوشل میڈیا پرنماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

نادیہ حسین کوسوشل میڈیا پرنماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

Share
Share

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نماز پڑھنے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں ۔

اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمازادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر فالوورز کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نادیہ حسین کے بہت سے فالوورز نے ان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ نماز پڑھنا ایک نیکی ہے لیکن اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا منافقت اور دکھاوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے غلط طریقے سے نماز پڑھنے کی نشاندہی بھی کی ہے۔

کچھ صارفین نے ان کے مصنوعی ناخن لگے دیکھے تو یہ بھی بتایا کہ ان ناخنوں کی وجہ سے وضو نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین پاکستان کی ایک کامیاب بزنس ویمن، کامیاب بیوٹیشن اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، ان کے مقبول ڈراموں میں ”مقدر کا ستارہ“، ”بے نام“، ”جلن“ اور ”جو نہ مل سکا“ شامل ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...