اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جس کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کے حکم پر شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشتگردی یونٹ کی جانب سے گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن ترنول اور سنگجانی سمیت ملحقہ کچی آبادیوں میں کیا گیا، آپریشن میں 205 گھروں، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز پر موجود افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی یونٹ نے 63 مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر دیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بغیر دستاویز 10 موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے گئے، سرچ آپریشن میں تھانہ منتقل کیے گئے افراد میں افغانی بھی شامل ہیں۔