Home Uncategorized واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچرپیش کردیا

واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچرپیش کردیا

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسپیم کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچر پیش کیا ہے جو صارفین کو نامعلوم نمبر کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر خبردار کرے گا۔

نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جو واٹس ایپ کے 2.23.16.6 ورڑن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی غیر مطلوب پیغامات کو رپورٹ یا بلاک کرنے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے، لیکن ان آپشنز کے چیٹ باڈی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے عموماً ان پر نظر نہیں جاتی۔

تاہم، میٹا کی جانب ایک اوور لے اسکرین پر کام کیا جارہا ہے جو کسی بھی نامعلوم نمبر سے میسج موصول ہونے والے واضح ہوجایا کرے گی۔

یہ سیفٹی ٹول اسکرین پہلے سے موجود دو آپشن یعنی بلاک یا رپورٹ کو پیش کرتی ہے لیکن یہ اپ گریڈ انتباہ کو صارفین کی چیٹ ونڈو کے اوپر مزید واضح کر دے گی۔

سیفٹی ٹولز ونڈو یہ بھی بتائے گی کہ ان نمبروں سے کس طرح نمٹنا ہے۔ ان طریقوں میں فون میں موجود ملک کے کوڈ کی تصدیق کی اور اس نمبر سے جڑی تصویر اور نام کی تصدیق کی تجویز شامل ہے۔

خیال رہے واٹس ایپ ایپلی کیشن ان تفصیلات کی تصدیق نہیں کرتی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...