Home سیاست وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمن کے گھرآمد، باجوڑ واقعہ پر اظہار افسوس

وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمن کے گھرآمد، باجوڑ واقعہ پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے. وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنوینشن حملے پر سربراہ جمیعت علماء اسلام سے تعزیت کی.

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر پوری قوم اشکبار ہے جمیعت کے ورکرز کنیونشن پر حملہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے.اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہیں.واقعے کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی.

وفاقی وزراء بلاول بھٹو رزداری، اسحاق ڈار، مولانا اسد محمود، خرم دستگیر خان، سردار اسرار ترین، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...