Home نیوز پاکستان طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی

طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی۔

طلال چوہدری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے 02 اگست 2018 کو توہین عدالت کے ایک مقدمے میں پانچ سال کے لئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

پاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ از خود نوٹس لینے والے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا۔

طلال چوہدری نے 2018 میں فیصل آباد کے ایک جلسے سے تقریر کے دوران آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔

طلال چوہدری نے تقریر میں کہا تھا کہ “پاکستان کی اعلی عدلیہ میں فوجی آمر کے عبوری آئینی حکم نامے پر حلف لینے والے ‘بت’ بیٹھے ہیں، عدلیہ کو ان سے پاک نہ کیا تو ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...