Home Uncategorized عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کر دی

عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کر دی

Share
Share

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی،جس میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارات کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں۔

ملاقات میں عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی، زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ 50 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد رہائی یقینی بنانے کے لیے وزارت انصاف کو ہدایات دے دیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، عراقی وزیر اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...