Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

راولپنڈی میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ 2469 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے 19 مریض ڈی ایچ کیو، 10 مریض ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 2 اور ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال میں 1 مریض زیر علاج ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متعلق 5491 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5345 کا ازالہ کیا گیا جبکہ 67 شکایات پر کام جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ایک ماہ میں 38 لاکھ سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا۔

محکمۂ صحت نے کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر 492 مقدمات درج کیے گئے اور 150 گھروں کو سیل کیا گیا، 312 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور 7 لاکھ 27 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...