Home سیاست پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

Share
Share

لاہور: تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 پارٹی ارکان کو نکالا گیا ہے۔

جن ارکان کو تحریک انصاف سے نکالا گیا ہے ان میں رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون، نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہڑ شامل ہیں۔

مذکورہ رہنماؤں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ملک شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر دوسری پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ان سے دو دن میں وضاحت طلب کی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...