Home Uncategorized جاپانی شخص نے خود کو “کتے”جیسا نظر آنے کے لئے ہزاروں ڈالر خرچ کر دئیے

جاپانی شخص نے خود کو “کتے”جیسا نظر آنے کے لئے ہزاروں ڈالر خرچ کر دئیے

Share
Share

ٹوکیو: شوق کا کوئی مول نہیں ،جاپانی شخص نے کتا بننے کے لیے 22 ہزار ڈالر خرچ کر دیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹوکو نامی جاپانی شخص نے 22,000 ڈالر یا 20 لاکھ جاپانی ین حقیقی کتے کی طرح دکھائی دینے والا ایک کاسٹیوم تیار کروانے کے لیے خرچ کیے ہیں۔

حال ہی میں اپنےاس نئے روپ میں ٹوکو نے اپنے یو ٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، ان کے یوٹیوب پر تقریباً 40 ہزار سبسکرائبرز ہیں اور یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں بعض لوگ انہیں سیر کے لیے لے جارہے ہیں، اس دوران وہ پارک میں موجود دوسرے کتوں کو سونگھتے اور زمین پر لوٹنیاں کھاتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق ٹوکو نے گھر باہر نکلنے سے پہلے کہا تھا کہ وہ بیرونی مہم جوئی سے گھبراہٹ اور تھوڑا سا خوفزدہ محسوس کرتے ہیں، لیکن ویڈیو میں دکھایا گیا کہ راہگیروں اور یہاں تک کہ دوسرے کتوں نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ٹوکو نے کہا، ’’وہ ایسے کام کرنے میں لطف اندوز ہوتے ہیں جو صرف کتے ہی کرتے ہیں۔‘‘ اس سال فروری میں انہوں نے کتوں کی حقیقی زندگی گزارنے کے لیے ایک پنجرا بھی خریدا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...