Home Uncategorized رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Share
Share

لاہور: معروف و خوبرو اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ کرام سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر یقین نہ کریں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر کان نہ دھرنے کی درخواست کی، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ کرام سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر یقین نہ کریں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اداکارہ رمشا خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا جس میں اداکارہ نے ایک سوال پر شادی کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اظہار کیا تھا، تاہم اب رمشا خان نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...