Home نیوز پاکستان توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Share
Share

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس ،چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ہائیکورٹ کے 4 اگست کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا۔

درخواست گزار کا موٴقف ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹرائل چلانے والے جج کے علاوہ کسی دوسرے جج کے پاس بھیجا جائے، ہائیکورٹ نے ٹرانسفر کی درخواست کے میرٹ اور جج کی جانبداری پر دلائل نہیں سنے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس اسی جج کے پاس واپس بھیجا جس پر درخواست گزار کا اعتراض ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جس انداز میں فیصلہ دیا اس سے درخواست گزار کے بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہوئی،ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے درخواست گزار کو درست انداز میں نہیں سنا، ہائیکورٹ کی آبزرویشن سے ٹرائل کورٹ کے جج کی جانبداری ثابت ہوتی ہے اس لیے کیس کسی دوسرے جج کے سامنے بھیجا جانا چاہیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور توشہ خانہ ٹرائل کی کاروائی بھی معطل کی جائے۔

Share
Related Articles

خطے کی کشیدہ صورتحال:وزیراعظم کی صوبوں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی تیزی سے...

پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوے مسترد کر دیے

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان کے ترجمان نے پاکستان کے میزائل پروگرام...

ملک کے بالائی اور بعض مغربی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے پیش ِنظر ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور بعض مغربی...

اسحاق ڈار اورترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو

ریاض:نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے میں ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان...