Home نیوز پاکستان چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا گیا

چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا گیا

Share
Share

لاہور: توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر لیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پولیس کی نفری لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، پولیس چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار کر کے لے گئی ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے ابتدائی طور پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جا سکتا ہے اس کے بعد انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ادھر لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

دوسری سے اس سے قبل جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا، قابل سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، اگر ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہو گی۔

Share
Related Articles

خطے کی کشیدہ صورتحال:وزیراعظم کی صوبوں کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی تیزی سے...

پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی دعوے مسترد کر دیے

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ پاکستان کے ترجمان نے پاکستان کے میزائل پروگرام...

ملک کے بالائی اور بعض مغربی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے پیش ِنظر ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور بعض مغربی...

اسحاق ڈار اورترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات،خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو

ریاض:نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے میں ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان...