Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے،مریم اورنگزیب

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے،مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، ان کے کیس کو نواز شریف کے کیس سے ملانے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی گرفتاری کا الیکشن یا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے خود پر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہتے تھے، جواب مانگیں تو عدالت اور پولیس پر حملہ آور ہوجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس پورے کیس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد، تحقیقات ہونے اور ریفرنس عدالت میں بھیجے جانے کے بعد، تمام دلائل مکمل ہونے اور پورا موقع دیئے جانے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے،۔

انہوں نے کہا کہ14 ماہ میں 40 سے زائد پیشیاں ہوئیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3 بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس دوران وہ ہر طرح سے اس کیس سے بھاگنے کے راستے تلاش کرتے رہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے جس میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کا پورا موقع دیا گیا، ان کو جب توشہ خانہ کا تحفہ ملا تو انہوں نے قانون کے مطابق اسے خریدنے سے پہلے ہی بیچ دیا تھا، بیچنے کے بعد اس کی قیمت جمع کروائی اور اس کو ڈکلیئر نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے جس کیس کے حوالے سے بھی سوال کیا جائے وہ اس سے لاعلمی کا اظہار کر دیتے ہیں، ابھی صرف توشہ خانہ کیس کی چوری پکڑی گئی ہے، یہ القادر ٹرسٹ کیس، فارن فنڈنگ کیس اور سائفر کا جواب دینے سے بھی قاصر ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، ان کے کیس کو نواز شریف کے کیس سے ملانے کی ضرورت نہیں ہے، نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے عدالت کے سامنے پیش کیا اور سرخرو ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو یہ کام پہلے دن اپریل 2022 میں کیا جا سکتا تھا، سابق وزیراعظم کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا، ٹرائل کورٹ میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کو سابق وزیراعظم کی اصلیت پتا چل گئی ہے، آج وہ زمان پارک سے گرفتار ہوئے تو باہر کوئی موجود نہیں تھا، چور کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...