Home نیوز پاکستان تحصیل متھرا میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کی جاری

تحصیل متھرا میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کی جاری

Share
Share

پشاور: تحصیل متھرا میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا اب ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔

انتخابات میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ شامل ہیں۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 630 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 738 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 892 ہے۔
تحصیل متھرا کے ضمنی انتخابات کے لیے 155 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں، 75 مردانہ ، 66 زنانہ اور 14 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 155 پولنگ اسٹیشنوں میں کل 496 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ پولیس کیساتھ، ایلیٹ فورس کے جوان پولنگ کیمپوں کی اطراف میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...