Home نیوز پاکستان ملازمہ تشدد کیس ، رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم گرفتار

ملازمہ تشدد کیس ، رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: ملازمہ تشدد کیس میں رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے ملزمہ کی درکواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیدیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے ملزمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی سماعت کی، ملزمہ سومیہ عاصم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

جج کی اہلیہ و ملزمہ سومیہ عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سومیا نے کم سن بچی کو صحیح سلامت اس کی ماں کے حوالے کیا تھا۔

عدالت نے سومیہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا ریکارڈ کدھر ہے؟ جس پر وکیل ملزمہ نے کہا کہ سومیہ عاصم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنی بے گناہی کا اظہار کیا۔

وکیل ملزمہ نے کہا کہ ریکارڈ میں پولیس نے لکھا کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے تشدد نہیں کیا، سومیہ عاصم نے ملازمہ کو واپس بھیجنے کا بار بارکہا، ڈھائی گھنٹے بچی بس سٹاپ پر بیٹھی رہی جو اس وقت اٹھ نہیں پا رہی۔

سومیہ عاصم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سومیہ عاصم نے کم سن بچی کو اس کی ماں کو صحیح سلامت دیا، آج دوپہر کو جی آئی ٹی نے بچی کی ماں اور ڈرائیور کو بلایا ہوا ہے، شام تک انتظار کر لیا جائے تو بہتر ہو گا، جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہو جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک کیس ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے۔

ملزمہ کے وکیل کی جانب سے یو ایس بی میں ویڈیو عدالت کے سامنے پیش کی گئی، جج نے ویڈیو دیکھ کر استفسار کیا کہ کیا لڑکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی، اس پر وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ جی لڑکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی۔

جج کی اہلیہ سومیا عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا بیان ہے کہ جج کی بیوی نے رضوانہ کو دھکا مارا حالانکہ ایسا کچھ نہیں، عدالت نے کہا کہ ہم نے میڈیا کو نہیں بلکہ ایف آئی آر کو دیکھنا ہے۔

بعدازاں عدالت نے سومیہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا جس پر ملزمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...