Home Uncategorized مراکش میں بس الٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے

مراکش میں بس الٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے

Share
Share

رباط: مراکش میں موڑ مڑتے ہوئے بس الٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں.

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا۔ بس میں سوار افراد ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جا رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسیکو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مراکش میں رواں سال مارچ میں بھی منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر کسان تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...